60 سے 80 کی دہائیوں میں اپنی پرکشش آواز کے ذریعے شائقین کے دلوں پر چھا
جانے والی مغربی بنگال کی مشہور گلوکارہ بنا شری سین گپتا کا آج یہاں
انتقال ہوگیا۔ریاست کی
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔محترمہ بنرجی نے ٹویٹ کیا، مقبول و معروف گلوکارہ بناشري سین گپتا کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے۔